خضدار میں بس پر حملہ بھارت نے کروایا : حنیف عباسی

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہےکہ خضدار میں اسکول کی بس پر ہونے والا حملہ بھارت نے کروایا، بھارت سے حملے کا خطرہ تو کئی سالوں سےہے لیکن اگر وہ سامنے سے آئےگا تو ہم تیار ہیں۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ بی جے پی اور اس کا عسکری ونگ آر ایس ایس بھارت سے مسلمانوں کا خاتمہ چاہتا ہے، کیوں کہ وہ بھارت میں رہنےوالے مسلمانوں کو پاکستان کا ایجنٹ قراردیتے ہیں۔
مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہاکہ بھارتی حکومت کا منصوبہ ہے کہ وہ پاکستان،افغانستان، نیپال،بھوٹان،بنگلادیش اور اردگرد کے 8 یا 9 ممالک کو فتح کرنا چاہتےہیں تاکہ اکھنڈ بھارت بنایا جاسکے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ میں اکھنڈ بھارت کے اس منصوبے کےخلاف پارلیمنٹ میں قرارداد لےکر آؤں گا اور اسے پاس بھی کراؤں گا،ہم اکھنڈ بھارت کے منصوبے کو بحر ہند میں ڈبو دیں گے۔
کچھ لو اور کچھ دو کے معنی این آر او نہیں تو کیا ہیں؟ عرفان صدیقی کا علیمہ خان کے بیان کے رد عمل
انہوں نےکہا کہ بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول کی بس پر ہونےوالا حملہ بھارت نے کروایا، بھارت سے حملے کا خطرہ تو کئی سالوں سے ہے لیکن اگر وہ سامنے سے آئےگا تو ہم تیار ہیں۔
