پاک بھارت جنگ میں حالیہ دہائیوں کی شدید فضائی لڑائی ہوئی: فرانسیسی صدر

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے رواں برس مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ کو حالیہ دہائیوں کی سب سے شدید فضائی لڑائیوں میں شامل کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے دفاعی اخراجات کے منصوبے کا اعلان کرتےہوئے کہاکہ گزشتہ چند مہینوں میں ہم نے ایران پر بمباری، بھارت اور پاکستان کے مابین فضائی لڑائی اور یوکرین جنگ سمیت بڑے تنازعات کا مشاہدہ کیا۔پاک بھارت جنگ شدید فضائی لڑائی تھی۔
صدر میکرون نے کہاکہ لہٰذا اس دنیا میں آزاد رہنے کےلیے آپ کا طاقتور ہونا ضروری ہےاور اس کےلیے قوم کو مضبوط ہونا پڑےگا۔
ہماری تحریک شروع ہوچکی، عمران خان کے بیٹے بھی شامل ہوں گے : رؤف حسن
فرانسیسی صدر میکرون نے اتوار کو فرانس کے دفاعی اخراجات بڑھانے کے منصوبے کا اعلان کیا۔صدر میکرون نے طے شدہ 2030 کے منصوبے سے 3 سال قبل ہی 2027 تک دفاعی اخراجات دُگنے کرنے کے عزم کا اظہار کرتےہوئے کہاکہ 2017 میں فوجی بجٹ 32 ارب یورو تھاجو 2027 تک بڑھاکر 64 ارب یورو کردیا جائے گا۔
