مرشدآباد،بھارتی پولیس کی مظاہرین پرفائرنگ،3افرادجاں بحق

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں متنازع وقف ترمیمی بل کےخلاف احتجاجی مظاہرےپھوٹ پڑے۔پولیس کی فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کےضلع مرشد آباد میں متنازع وقت ترمیمی بل کے مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ اور شیلنگ سے باپ اور بیٹے سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ 15 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ مغربی بنگال ممتا بنرجی نے عوام سے پرامن رہنےکی اپیل کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ متنازع وقف ترمیمی بل ریاست میں نافذ نہیں ہوگا۔
ایران امریکا بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور ختم،لائحہ عمل طے پاگیا
خیال رہے کہ چند روز قبل بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی نےمسلمانوں کی جائیدادوں کو ہتھیانے کا منصوبہ بناتےہوئےمتنازع وقف ترمیمی بل پہلے لوک سبھا سے اور پھر راجیہ سبھا سے منظور کروایا تھا۔
بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کےعلاوہ سخت گیر ہندو جماعت شیو سینا نے بھی بی جے پی کے بل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
