بھارت نے روس سے تیل کی خریداری بند کردی : ڈونلڈ ٹرمپ

 

 

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے روس سے بڑے پیمانے پر تیل کی خریداری بند کردی ہے۔

وائٹ ہاؤس میں گفتگو کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ اچھی بات چیت ہورہی ہے،بھارتی وزیر اعظم مودی میرے دوست ہیں،وہ چاہتے ہیں کہ میں بھارت آؤں،آئندہ سال بھارت کا دورہ کر سکتا ہوں۔

 

یاد رہےکہ اس سے قبل بھی صدر ٹرمپ بھارت کی جانب سے روسی تیل نہ خریدنے سے متعلق دعویٰ کر چکے ہیں جس کی بھارت اور روس نے تردید کر دی تھی۔

 

 

Back to top button