بھارت دہشت گردوں کے ذریعے پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری سبوتاژ کرنا چاہتا ہے: گرپتونت سنگھ پنوں

 

 

 

سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت دہشت گرد عناصر کے ذریعے پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔

رہنما سکھ فار جسٹس گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھاکہ بلوچستان میں ہونے والا دہشت گرد حملہ بھارتی خفیہ ایجنسی کی سرپرستی میں کیا گیا،جس کی وہ شدید مذمت کرتے ہیں۔ایسے حملے نہ صرف پاکستان بلکہ امریکی مفادات کےخلاف بھی براہِ راست کارروائی ہیں۔

گرپتونت سنگھ کا کہنا تھاکہ بھارت دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کررہا ہے،تاہم ایسی سازشیں ناکام بنائی جائیں گی۔

امید ہےآپریشن مڈ نائٹ ہیمر کے بعد ایران سے مذاکرات کامیاب ہوں گے،ڈونلڈ ٹرمپ

 

یاد رہے کہ بلوچستان میں جاری دہشت گردی کےخلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کے دوران فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 197 دہشت گرد ہلاک کیے جاچکے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کےمطابق گزشتہ تین روز کے دوران ہونےوالے آپریشنز میں 22 سکیورٹی اہلکار اور 36 شہری شہید ہوئے،جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

 

Back to top button