بھارت انڈر 19 ورلڈ کپ کا فاتح، انگلینڈ کو فائنل میں 100 رنز سے شکست

بھارت نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کو 100 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔
زمبابوے دارالحکومت ہرارے میں کھیلے گئے فائنل میچ میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 40.2 اوورز میں 311 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
انگلینڈ کی جانب سے کیلب فیلکونر نے 115 ، بین ڈاکنز 66 ، بین مائز 45، کپتان تھامس ریو 31، جیمز منٹو 28 اور جوزف مورس نے 17 رنز بنائے جب کہ رالفی البرٹ اور سیبسچئن مورگن کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹے۔
بھارت کی جانب سے آر ایس امبرش 3، کانشک چوہان اور دیپیش دویندرا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جب کہ آیوش مہاترے اور کھلان پٹیل نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔
اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتےہوئے بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 411 رنز کا بڑا مجموعہ سکور بورڈ پر سجایا۔ ویبھاؤ سوریاونشی نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 80 گیندوں پر 175 رنز کی یادگار اننگز کھیلی،جس میں 15 چھکے اور 15 چوکے شامل تھے۔ کپتان آیوش ماتھرے 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
لالچ اور دباؤ کے باوجود ICC پاکستان کو منانے میں ناکام
دیگر بلے بازوں میں ابھی گیان کندو 40، ویہان ملہوترا 30، ویدانت تریویدی 32، آر ایس امبرش 18، آرون جارج 9، کھلان پٹیل 3 اور ہینیل پٹیل 5 رنز بناسکے۔ اکانشک چوہان 29 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جب کہ دیپیش دویندرن کوئی رن نہ بناسکے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیمز منٹو نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ ایلکس گرین اور سیبسچئن مورگن نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مینی لمسڈن نے ایک وکٹ لی۔
ویبھاؤ سوریاونشی کو شاندار کارکردگی پر میچ اور ٹورنامنت کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
