بھارتی اداکارہ سشمیتا سین نے’’دلہا‘‘کی تلاش شروع کردی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین نے شادی کے لئے دلہا کی تلاش شروع کردی۔
معروف اداکارہ سشمیتا سین ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے خبروں میں رہی ہیں، اکثر ان سے شادی کے حوالے سے بھی سوال پوچھا جاتا ہے کہ آخر وہ شادی کب کر رہی ہیں۔حالیہ انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران انہوں نے شادی کے بارے میں بھی کھل کر اپنی سوچ کا اظہار کیا ہے۔
سابق مس یونیورس سشمیتاسین کا کہنا تھا کہ کہ وہ شادی کے لیے تیار ہیں لیکن کوئی شادی کرنے کے لائق ملے تب وہ شادی کریں گی۔ایسے تھوڑی ہوتی ہے شادی، کہتے ہیں یہ دل کا رشتہ ہوتا ہے تو دل تک بات بھی تو پہنچنی چاہیے پھر شادی بھی کر لیں گے‘۔
واضح رہے کہ سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین کا شمار بالی ووڈ کی کامیاب ہیروئنوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کبھی شادی نہیں کی اور دو بچیوں کو گود لیا ہے۔ انہوں نے سب سے پہلے 2000 میں ایک بچی اور بعد ازاں 2010 میں دوسری بچی کو گود لیا۔
