بھارتی فوج نےایل او سی پر پکڑے گئے کبوتر کو ’جاسوس‘ قرار دیدیا

مقبوضہ جموں و کشمیر کے اکھنور سیکٹر کے قریب ایک مقامی نوجوان نے ایک کبوتر پکڑا، جس پر بھارت نے جاسوسی کے الزامات عائد کیے ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق کبوتر کے پروں پر مہریں لگی ہوئی تھیں جبکہ دونوں پیروں میں لال اور پیلی رنگ کی انگوٹھیاں تھیں جن پر ’رحمت سرکار‘، ’رضوان 2025‘ اور کچھ نمبرز درج تھے۔
مقامی لوگوں نے کبوتر کو فوراً پولیس کے حوالے کیا، اور اسے بعد ازاں مزید تحقیقات کے لیے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے سپرد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج ماضی میں بھی اسی قسم کے شبہات میں غبارے اور پرندے پکڑ چکی ہے، جو ان کی بوکھلاہٹ کا اظہار سمجھا جا رہا ہے۔
