بھارتی کپتان کو عثمان طارق کےباؤلنگ ایکشن کاخوف ستانےلگا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کا کہنا ہے کہ پاکستانی  سپنر عثمان طارق مختلف کرکٹر ہیں لیکن ہتھیار نہیں ڈال سکتے، ہم نے پلان کیا ہوا ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی20ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل کولمبو میں پریس کرتے ہوئے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا کہ  پاک بھارت میچ کی تیاری شیڈول کے مطابق کر رہے تھے۔پاک بھارت میچ صرف گیم ہے، ایسا نہیں کہ ہم کم کھیلتے ہیں۔ پاکستان کے خلاف میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کوشش کریں گے۔

پاکستان کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے کے سوال پر سوریاکمار یادیو نے جواب دیا کہ  ہینڈ شیک کے لیے 24 گھنٹے انتظارکرلیں، اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں اچھی کرکٹ کھیلیں گے ۔ہینڈ شیک کا انتظار کرو، ابھی کھانا کھائیں اور سو جائیں کل دیکھیں کیا ہوتا ہے۔

بھارتی کپتان نے کہا کہ پاکستان نے ایشیا کپ میں اچھی کرکٹ کھیلی،یہاں بھی اچھی کھیل رہے ہیں۔پاک بھارت میچ کا پریشر ہوتا ہے اعصاب پر قابو پا کر اچھی کرکٹ کھیلنا ہوتی ہے۔

Back to top button