بھارتی چینل ہیک،فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تقریر کے اقتباسات نشر

بھارتی چینل اے بی پی نیوز کو ہیک کر کے پاکستان ہمیشہ زندہ باد،فوج کا مواد اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تقریر کے اقتباسات نشر کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ہیکرز نے بھارتی چینل اے بی پی کی ویب سائٹ اور براڈکاسٹ کو ہیک کرکے پر غیر معمولی مواد دکھانا شروع کر دیا، جس میں ‘پاکستان ہمیشہ زندہ باد’ کے نعرے شامل تھے۔

علاوہ ازیں، پاکستانی فوج کا مواد اور فیلڈ مارشل (سی ڈی ایف ) سید عاصم منیر کے خطاب کے اقتباسات بھی نشر کیے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے متعدد ٹی وی چینلز بھی ہیکرز کے حملوں کا نشانہ بنے تھے، جس سے خطے میں سائبر سیکیورٹی کے مسائل دوبارہ اجاگر ہو گئے ہیں

Back to top button