بھارتی فلم ‘لاپتہ لیڈیز’ اب جاپانی زبان میں آئے گی

معروف ہدایتکارہ کرن راؤ نے جاپانی زبان میں ٹریلر کے ساتھ اپنی سُپر ہٹ فلم ‘لاپتہ لیڈیز’ کو جاپان میں ریلیز کرنے کا اعلان کردیاہے۔
کرن راؤ نے اپنی فلم ‘لاپتہ لیڈیز’ کے جاپانی ورژن کا ٹریلر پوسٹ کیا۔
شاعرانہ انداز میں فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے ہدایت کار نے کہا کہ ‘لاپتہ لیڈیز 4 اکتوبر 2024 کو جاپان میں ملیں گے۔
‘لاپتہ لیڈیز’ کے جاپانی ورژن کے ریلیز پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اور ‘لاپتہ لیڈیز’ کی پوری ٹیم جاپان میں اپنی فلم کی ریلیز کے لیے بہت پُرجوش دکھائی دیئے۔
ایکتا کپور نےہرپیشے میں جنسی ہراسانی کوبڑا مسئلہ قرار دیدیا
رواں سال یکم مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی فلم ‘لاپتہ لیڈیز’ کو عامر خان اور جیوتی دیشپانڈے نے پروڈیوس کیا تھا۔
