بھارتی فلم ’دی کیرالہ سٹوری 2‘ نے پھرہنگامہ کھڑا کردیا

مسلمان مخالف بھارتی فلم ’دی کیرالہ سٹوری 2‘ نے پھر سے ہنگامہ کھڑا کردیا۔

بھارتی مین اسٹریم میڈیا کے بعد بالی وڈ نے بھی ہندتوا کا پرچار شروع کردی ہے، متنازع فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ کے بعد ’دی کیرالہ  اسٹوری 2‘ نے پھر سے ہنگامہ کھڑا کردیا۔

فلم کے ٹریلرمیں ایک بار پھر مسلم مخالف مناظر دکھائے گئے ہیں جب کہ اسی فلم کو بنیاد بنا کر ایک تقریب میں شرکا نے مسلمانوں کے معاشی اور سماجی بائیکاٹ کا حلف بھی اٹھایا۔

پہلے بھی مسلم مخالف فلم ’دی کیرالہ سٹوری‘ پر شدید تنقید کی گئی تھی اور اس کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا جب کہ کئی حلقوں نے اس فلم کو پروپیگنڈا قرار دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر فلم کیخلاف شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے، ناقدین اسے معاشرتی تقسیم کو گہرا کرنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔

Back to top button