بحرین میں موساد کیلئے جاسوسی کرنے والا بھارتی شہری گرفتار

بحرین کی انٹیلی جنس ایجنسی نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کیلئے جاسویسی کرنے والے بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق بحرین کی انٹیلی جنس ایجنسی نے ایک بھارتی شہری کو گرفتار کیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی Mossad کو حساس معلومات فراہم کر رہا تھا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت نتن موہن کے نام سے ہوئی ہے، جو پیشے کے اعتبار سے ٹیلی کمیونیکیشن انجینئر ہے۔
ایران کا یو اے ای، قطر اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملہ
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم نے حساس جغرافیائی معلومات، تصاویر اور ویڈیوز موساد کو فراہم کیں، جن میں بعض اہم اور اسٹریٹجک مقامات کی تفصیلات بھی شامل تھیں۔ یہ معلومات غیر ملکی انٹیلی جنس کے لیے اہداف کے تعین اور تجزیے میں مددگار ثابت ہو سکتی تھیں۔
بحرین کی وزارتِ داخلہ نے گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے، تاہم تفتیش اور تکنیکی تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات ابھی جاری ہیں اور مزید حقائق سامنے آنے کے بعد عوام کے ساتھ تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔
