بھارتی گلوکار ہیومنے ساگر 34 سال کی عمر میں چل بسے

معروف بھارتی گلوکار ہیومنے ساگر 34 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
بھارتی گلوکار ہیومنے ساگر کی موت کی خبر نے ریاست بھر میں افسوس کی لہر دوڑا دی اور وفات کے بعد ان کی 7 نومبر کو شیئر کی گئی آخری انسٹاگرام ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
گلوکار نے مذکورہ ویڈیو میں اپنا معروف گانا ’بھگیا ریکھا‘ ریڈیو اسٹوڈیو میں ریکارڈ کیا تھا۔ ان کی موت کی خبر سامنے آتے ہی پوسٹ کے کمنٹس سیکشن میں مداحوں کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
اسپتال کے مطابق ہیومین ساگر کو 14 اکتوبر کو داخل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ علاج کے دوران ان کی حالت اتار چڑھاؤ کا شکار رہی، تاہم بعد ازاں مسلسل بگڑتی چلی گئی۔
گلوکار کو نمونیا، شدید اور دائمی جگر کی خرابی، دل کی بیماری، سانس، گردوں کی خرابی اور خون جمنے میں رکاوٹ جیسے پیچیدہ امراض میں مبتلا تھے۔
