بھارتی گلوکارہ کلپنا راگویندر کی خودکشی کی کوشش

معروف بھارتی گلوکارہ کلپنا راگویندر کی خودکشی کی کوشش، وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد میں رہائش پذیر44سالہ گلوکارہ کلپناراگویندر2 دن گھر سے باہر نہ آئیں تو سکیورٹی اور پڑوسیوں نے پولیس کو آگاہ کیا۔پولیس دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئی تو گلوکارہ کو بے ہوش پایا جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کی حالت تشویشناک ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کلپنا نے خواب آور گولیوں کی بڑی مقدار کھا کر خودکشی کی کوشش کی اور وہ گھر میں اکیلی تھیں۔
گلوکارہ کے شوہر بھی واقعے کی اطلاع ملتے ہی چنئی سے حیدرآباد پہنچ گئے۔
پولیس نے گلوکارہ کی خودکشی کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں اور ان کے شوہر سے بھی تفتیش کی۔بھارت کی مقامی زبانوں تمل اورتیلگو کی گلوکارہ کلپنا بھارت کے مشہور گلوکار ٹی ایس راگویندر کی بیٹی بھی ہیں، انہوں نے کیرئیر کا آغاز ہی 5 سال کی عمر میں کیا۔
گلوکارہ نے کیرئیر میں 1500 سے زائد گیت گائے اور بھارت سمیت دنیا بھر میں 3000 شوز کیے۔ انہوں نے الائیاراجا اور اے آر رحمان کے ساتھ بھی کام کیا جبکہ کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔
