اسلام آباد دھماکے میں بھارتی سپانسرڈفتنہ الخوارج اورافغانستان ملوث نکلا

اسلام آباد دھماکے میں بھارتی سپانسرڈفتنہ الخوارج اورافغانستان ملوث نکلا ،افغان حکام کی ایکس پوسٹ نے ساری حقیقت کھول کررکھ دی ۔
اسلام آبا خودکش دھماکہ میں بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج اور افغانستان کی ملی بھگت کھل کر سامنے آ گئی۔
اسلام آباد دھماکہ لگ بھگ سہ پہر 12 بج کر 45 منٹ پر ہوا جبکہ افغانستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر صبح سویرے سے بازگشت سنائی دی جانے لگی۔
صبح 6 بج کر 45 منٹ پر افغان طالبان سے منسلک X (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے "coming soon Islamabad” جیسے ٹویٹس دیکھے گئے۔
ذرائع کے مطابق اِسی طرح کے دھمکی آمیز پیغامات افغان ملٹری پریڈ کے موقع پر بھی کیے گئے جس میں لاہور پر افغان جھنڈا لہرانے اور اسلام آباد کو جلانے کی باتیں کی گئیں۔
طالبان کے ایک اور x اکاؤنٹ خراسان العربی کی طرف سے اسلام آباد دھماکے کے ساتھ ہی جاری ہونے والی ٹویٹ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم افغان رجیم کے گھناؤنے عزائم کی عکاسی کرتی ہے۔
ذرائع کے مطابق دھماکے سے قبل افغانستان سے کی جانے والی سوشل میڈیا پوسٹس اس امر کا واضح ثبوت ہیں کہ افغان طالبان رجیم اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا، یہ رجیم پاکستان میں کھلم کھلا دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے۔
اسلام آباد اور دہلی میں ہونے والے دھماکے دونوں پاکستان مخالف ممالک کی ملی بھگت ہے جن کا مشترکہ مقصد پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے۔
