بھارتی آبی جارحیت : دریائے چناب میں پانی کی آمد میں مزید کمی

بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے،بھارت سے پاکستان میں داخل ہونےوالے دریائے چناب کے بہاؤ میں مزید کمی واقع ہوگئی۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد میں 5 ہزار 700 کیوسک کی مزید کمی آئی ہے۔
دریائے چناب میں گزشتہ روز کے مقابلے میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد میں 5 ہزار 700 کیوسک کی مزید کمی آئی ہے، جس کےبعد پانی کی آمد 19 ہزار 300 اور اخراج 3 ہزار کیوسک ہے۔
واپڈا کی جانب سے جاری اعداد و شمار کےمطابق گزشتہ روز ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 25 ہزار کیوسک تھی،ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں 3 جون کو پانی کی آمد 34 ہزار 100کیوسک اور ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں 2 جون کو پانی کی آمد 38 ہزار 600 کیوسک تھی۔
ہیڈ مرالہ کےمقام پر دریائے چناب میں 31 مئی کو پانی کی آمد 7 ہزار 200 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک تھا۔
واپڈا کے اعلامیہ کےمطابق آج تربیلا کےمقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 76 ہزار 800 اور اخراج ایک لاکھ 55 ہزار کیوسک ہے،منگلا کےمقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 33 ہزار 800 اور اخراج 35 ہزار کیوسک ہے ۔
واضح رہےکہ 31 مئی 2025 کو بھارت سے پاکستان میں داخل ہونےوالے دریائے چناب کے بہاؤ میں مزید کمی ہوگئی تھی۔
30 مئی کے مقابلےہیڈ مرالہ میں دریائے چناب کے مقام پر پانی کی آمد میں 37 ہزار 600 کیوسک کی مزید کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کا اخراج صفر کیوسک ہوگیا تھا۔2 روز میں ہیڈمرالہ میں دریائے چناب کے مقام پر پانی کی آمد میں 91 ہزار کیوسک کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف ذمہ دار ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے : حنا ربانی
چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 94 ہزار 900 اور اخراج ایک لاکھ 80 ہزار کیوسک ہے،نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 23 ہزار 100 اور اخراج 23 ہزار 100 کیوسک تھا۔
