صبا قمر اور نعمان اعجاز بھارتی ویب سیریز میں میاں بیوی
معروف اداکارہ صبا قمر اور مشہور اداکار نعمان اعجاز ایک بھارتی ویب سیریز ’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ میں بطور ایک رومانوی جوڑا سامنے آ رہے ہیں۔ اس فلم کو 11 مارچ کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ کو بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو پر نشر کیا جائے گا۔
زی فائیو نے ویب سیریز کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اسے 11 مارچ کو ریلیز کرنے کی تصدیق کی ہے۔ اس ویب سیریز کی ہدایات کاشف نثار نے دی ہیں۔
Saba Qamar and Noman Ijaz married in Indian web series video
’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ کی کہانی شادی شدہ جوڑے کے رومانس، تعلقات اور ان کے درمیان پیدا ہونے والے چھوٹے چھوٹے اختلافات کے گرد گھومتی ہے۔ ویب سیریز کی کہانی سجی گل نے لکھی ہے، جنہوں نے پہلے بھی کاشف نثار کے ہدایت کردہ بعض ڈراموں کی کہانیاں لکھی ہیں۔ ’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ کی دیگر کاسٹ میں معروف اور سینیئر اداکار بھی شامل ہے، تاہم اس میں نعمان اعجاز اور صبا قمر میاں اور بیوی کے طور پر مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے۔ اس ویب سیریز کا پہلا نام من جوگی رکھا گیا تھا لیکن اب اس کا نام تبدیل کرکے ’مسٹر اینڈ مسز شمیم رکھ دیا گیا ہے۔
مسجد وزیر خان کیس، صبا قمر، بلال سعید کی بریت مسترد
فلم کے لکھاری کا کہنا ہے کہ ہمارے اردگرد بہت سی محبت کی کہانیاں موجود ہیں جن میں ہر کہانی اپنی ہی طرز کی منفرد کہانی ہے۔ اس فلم میں ناظرین کیلئے اہک سچی محبت کی اصل تصویر پیش کی گئی ہے جو دوستی کے احساس سے ابھر کر سامنے آتی ہے۔ ہدایتکار کاشف نثار نے اس ویب سریز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’یہ شمیم نامی شخص کی کہانی ہے جو مکمل طور پر عورتوں جیسی خصوصیات کا حامل ہے جبکہ عمیمہ صاف گو اور بولڈ انداز کی خصوصیات رکھتی ہے، ان کی شخصیات کے واضح فرق کے باوجود ان کے درمیان محبت احترام اور اپنے پن کا خوبصورت جذبہ پیدا ہوجاتا ہے۔