دہشت گرد عناصر سے روابط کے مقدمے میں PTI رہنمائوں پر فرد جرم عائد

دہشت گرد عناصر سے مبینہ روابط کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن اور احمد وقاص جنجوعہ کے خلاف درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔ کیس کی کارروائی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔
سپریم کورٹ کا عمران خان کی وکلا سے ملاقات کی اجازت دینے سے انکار
عدالت نے دونوں ملزمان پر باضابطہ طور پر الزامات عائد کیے، تاہم رؤف حسن اور احمد وقاص جنجوعہ نے الزامات تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔
سماعت کے دوران رؤف حسن اپنے وکیل عائشہ خالد ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کر لیا، جبکہ مقدمے کی مزید کارروائی 23 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔
