انڈونیشیا: سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 84 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا

انڈونیشیا میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 84 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعات انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں پیش آئے، جہاں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 84 تک پہنچ چکی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مختلف حادثات میں 95 افراد زخمی جبکہ 65 افراد لاپتا ہیں، جب کہ ہزاروں افراد گھروں سے بے دخل ہو کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

انڈونیشی حکام کے مطابق طوفانی بارشوں اور سیلاب نے نظام زندگی کو شدید متاثر کیا ہے، تاہم متاثرہ علاقوں میں امدادی کام تیزی سے جاری ہیں۔

Back to top button