باجوڑ میں دراندازی کی کوشش ناکام،3جوان شہید،5خوارجی ہلاک

باجوڑ میں افغانستاں سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام،3فوجی جوان شہید،5خوارجی ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خوارجیوں کے گروپ کی باجوڑ میں افغانستاں سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی۔سیکیورٹی فورسز  نےموثر اور بھرپور جواب دراندازی کی کوشش ناکام بنادی۔پانچ خوارجی ہلاک چار زخمی ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق  فائرنگ کے شدید تبادلے کے نتیجے میں تین بہادر جوان وطن پر قربان ہو گئے۔شہدا میں لانس نائیک عنایت خان ،لانس نائیک عمر حیات اور سپاہی وقار احمد شامل ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان مسلسل افغان عبوری حکومت کوموثربارڈرمینجمنٹ کےلیے کہہ چکاہے۔توقع ہے افغان عبوری حکومت اس سلسلےمیں ضروری اقدامات کرےگی،افغان عبوری حکومت خارجیوں کواپنی سرزمین استعمال کرنےسے روکے۔

ترجمان پاک فوج کےمطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کےلیے پرعزم ہے۔ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Back to top button