افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی تحصیل لوئی ماموند کے سرحدی علاقے میں کی گئی، جہاں دہشتگرد سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں تمام دہشتگرد مارے گئے۔
وزیر داخلہ کا ایف آئی اے کو جعلی ادویات اور نان کسٹم اشیاء کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹا جا سکے۔
