افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستانی فورسز نےمسلح شخص کو گرفتار کر لیا

پاکستانی سکیورٹ فورسز نے پاک افغان سرحد کے باجوڑ سیکٹر میں مبینہ دراندازی کی ایک کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک مسلح شخص کا زندہ گرفتار کر لیا۔جس نے اپنی شناخت عبداللہ کے نام سے کرائی۔

حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ سرحدی کشیدگی کے تناظر میں پاکستان نے “آپریشن غضب للحق” کے نام سے کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔ ان کارروائیوں کا مقصد سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی کو یقینی بنانا بتایا گیا ہے۔

باجوڑ میں سرحد پار سے مارٹر گولہ گرنے سے 3 خواتین سمیت 5 افراد زخمی

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جوابی کارروائیوں کے دوران سرحد پار بعض ٹھکانوں اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ غیر مصدقہ اطلاعات میں جانی نقصان کا بھی ذکر کیا گیا ہے، تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

افغان طالبان نے باجوڑ میں واقعہ مسجد کو بھی نشانہ بنا ڈالا

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مختلف سرحدی مقامات پر فائرنگ کے تبادلے ہوئے، جن کے جواب میں باجوڑ کے ناوگئی سیکٹر، خیبر کے تیراہ علاقے اور چترال سیکٹر میں کارروائیاں کی گئیں۔ صورتحال کے حوالے سے سرکاری سطح پر مزید تفصیلات جاری کی جا سکتی ہیں۔

Back to top button