مہنگائی کی شرح میں کمی آرہی ہے : وزیر اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتےہوئے کہا کہ مہنگائی کا بوجھ آہستہ آہستہ کم ہورہا ہے، مہنگائی کی شرح میں کمی آرہی ہےاور اگست میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آگئی ہے،گذشتہ سال اسی عرصے کےدوران یہ شرح 27 فیصد تھی۔
وزیر اعظم کاکہنا تھاکہ سفر طویل ہے،ہم نےتیزی سےآگے بڑھنا ہےاور محصولات کی مد میں بدعنوانی کو ختم کرنا ہے، اسمگلنگ کاخاتمہ کرنا ہے،یہ کٹھن سفر ہے لیکن ناممکن نہیں ہےمنزل تک ضرور پہنچیں گے۔انہوں نےکہا کہ ملک میں وسائل کی کمی نہیں،معدنیات اور قدرتی وسائل موجود ہیں،اخراجات کم کرنےکی کوشش کوتیز کرناہوگا۔
عمران خان نے ممکنہ ملٹری ٹرائل کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط پوری کرنےکےلیےاقدامات کررہےہیں اور ہمیں امید ہےکہ تمام شرائط وقت پ پوری ہوجائیں گی اور بورڈ میں ہمارا کیس جائےگا اور منظوری کےبعد ایک نیا سفر شروع ہوگا اور ہمیں یہ بات بھی ذہن میں رکھنی چاہیےکہ یہ پاکستان کی تاریخ کاآخری آئی ایم ایف پروگرام ہوناچاہیے۔
