وزیر اطلاعات کا پی ٹی آئی قیادت کی عمران خان سے ملاقات کا عندیہ

 

 

 

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے جیل مینول کی پاس داری کریں تو عمران خان سے ملاقات ہوجائے گی تاہم جیل مینول کی خلاف ورزی کوئی بھی کرےگا ملاقات بند ہوجائے گی۔

 

وفاقی وزیر عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ نواز شریف جیل میں تھے تو ان کے وکلا نے کبھی سیاسی بات نہیں کی،وہ صرف کیسز پر توجہ دیتےتھے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ یہ جب آتے ہیں سیاسی گفتگو کرتےہیں،جیل مینول کی خلاف ورزی کوئی بھی کرےگا ملاقات بند ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی میں کس سے بات کریں،یہ تو پارٹی میں ایک دوسرے سےبات نہیں کرتے،علیمہ خان اور بشریٰ بی بی کے الگ الگ گروپ ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عظمیٰ خان کی ملاقات اس لیے کرائی تھی کہ انہوں نے قواعد کی خلاف ورزی نہیں کی تھی،لیکن اب ان پر بھی کراس لگ گیا،ملاقات کے بعد جو جو قواعد کی خلاف ورزی کرتا گیا اس پر پابندی لگ چکی ہے،اگر آج ان کو چھوٹ دیں گے تو کل دوسرے قیدی بھی یہی مطالبات کریں گے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان کا ناشتہ غریب کے چار دن کے کھانے کے برابر ہے،جیل میں عمران خان کو ٹریڈ مل دستیاب ہے، وہ ڈیڑھ گھنٹہ سائیکلنگ بھی کرتے ہیں۔

فیض حمید کو ملنے والی سزا خوش آئند : شاہد آفریدی

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی کال پر اب لوگ نہیں نکلتے، خیبرپختونخوا میں ان کی حکومت ہے، اس کے باوجود لوگ نہیں نکال پارہے، پی ٹی آئی کا ووٹر مایوس ہو کر گھر بیٹھ گیا ہے۔

 

 

Back to top button