پی ٹی آئی کارکن مشتعل،گنڈاپور کوجانے سےروک دیا،بوتل بھی مار دی

ڈی چوک میں تحریک انصاف کے کارکنوں کا احتجاج جاری،علی امین گنڈاپور کوبھی جانے سے روک دیا،ایک کارکن نے بوتل بھی پھینک کرماردی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ تمام ورکرز علی امین گنڈا پور کو فالو کریں،کہا کہ علی امین گنڈاپورکو ڈی چوک اپنے ہمراہ لےکرچلیں۔
علی امین گنڈا پور آہستہ آہستہ ڈی چوک کی جانب روانہ ہوگئےتاہم اس سے پہلے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوانے کسی ضروری کام سےکہیں جانےکی کوشش کی لیکن مظاہرین نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کوجانے سےروک دیا۔
کارکنان علی امین گنڈاپور کی گاڑی پرکودتے رہے،اس دوران ایک کارکن کی طرف سے بوتل پھینکی گئی جو علی امین گنڈاپور کو لگی۔
اسلام آباد کے سیونتھ ایوینیوپرکلثوم انٹرنیشنل اسپتال کےسامنے علی امین گنڈا پور کی گاڑی کافی دیر تک رکنےپرکارکنان نے پہلے وزیر اعلیٰ کوکہا کہ واپس نہیں جانے دیں گے، پھر ان کی گاڑی پر چڑھ کر لاتیں ماریں۔
علی امین گنڈا پور نے دو بار گاڑی سےنکل کر کارکنان سےخطاب کرنا چاہا مگر مشتعل کارکنان ڈی چوک جانےکےنعرےلگاتے رہے۔
