وادی تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہورہے ہیں : وزیر مملکت برائے داخلہ

 

 

 

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ وادی تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہورہے ہیں، کوئی بڑا فوجی آپریشن نہیں ہورہا، فوجی آپریشن ہو تو وفاق کی مداخلت ہوتی ہے۔

 

وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ یہاں نوٹیفکیشن صوبائی حکومت کا ہے،دہشت گردی کے معاملے پر پی ٹی آئی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور ہیں، اداروں کے خلاف پراپیگنڈا میں پی ٹی آئی ملوث ہے۔

سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملنا ہے تو فیصلہ جیل حکام کریں گے،یہ لوگ ملاقات کرنے نہیں ٹک ٹاک بنانے جاتے ہیں۔

وفاقی حکومت وادی تیراہ آپریشن کا ملبہ کےپی حکومت پر ڈالنے کی کوشش کررہی ہے : شفیع جان

طلال چوہدری نے کہا کہ مذاکرات کرنے ہیں تو سپیکر آفس جائیں،مذاکرات سے اٹھ کر پی ٹی آئی گئی تھی واپس بھی انہیں ہی آنا ہوگا۔

Back to top button