بین الصوبائی گیمز:131 میڈلز کیساتھ پنجاب پہلےنمبرپرآگیا

قائداعظم بین الصوبائی گیمز میں پنجاب131 میڈلز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

کھیلوں کے مختلف ایونٹس میں پنجاب اب تک64 گولڈ، 42 چاندی اور25 چاندی کے تمغوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔

پی ایس بی کے مطابق اب تک مجموعی طور پر366میڈلز تقسیم کیےجاچکے ہیں جن میں107 گولڈ،107 ہی چاندی اور152 کانسی کے میڈلز شامل ہیں۔میڈلز کی دوڑ میں خیبرپختونخوا64 میڈلز حاصل کر کے دوسری پوزیشن پر ہے جن میں 14 سونے،23 چاندی اور27 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

بلوچستان47 میڈلز کے ساتھ تیسرےنمبر پرہےجس میں12 گولڈ،11 چاندی اور 24 کانسی کے میڈلز شامل ہیں جبکہ سندھ نےبھی11 سونے،17 چاندی اور20 کانسی کے تمغوں کے ساتھ 48 میڈلز حاصل کررکھے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت42 میڈلزکے ساتھ پانچویں پوزیشن پرہے جن میں5 گولڈ،7 سلور اور 30 برانز میڈلز شامل ہیں۔

آزاد کشمیر نے 22 میڈلز حاصل کیےجن میں1 گولڈ، 5 سلور اور 16 برانز میڈلز شامل ہیں جبکہ گلگت بلتستان نے12 میڈلز جیتے جن میں 2 گولڈ اور 10 برانز میڈلز شامل ہیں۔

Back to top button