وزیرداخلہ نے کراچی میں ایک اور پاسپورٹ آفس کا افتتاح کردیا

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کراچی کے شہریوں کی سہولت کےلیے نادرا میگا سینٹر نارتھ ناظم آباد میں قائم پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ سینیٹر محسن نقوی نے ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کے ہمراہ نادرا میگا سینٹر نارتھ ناظم آباد میں قائم پاسپورٹ آفس کا افتتاح کیا۔

اعلیٰ حکام نے وزیرداخلہ  کو نادرا سینٹر میں قائم پاسپورٹ آفس کی ورکنگ پر بریفنگ دیتےہوئے بتایا کہ پاسپورٹ آفس 3 شفٹ میں کام کرےگا اور شہری یہاں سے 24گھنٹے پاسپورٹ بنواسکیں گے۔

سینیٹر محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے کے کاؤنٹرز کا معائنہ کیا، اس دوران عملے اور شناختی کارڈز،پاسپورٹ بنوانے کےلیے آنے والے شہریوں سے بھی ملاقات کی۔

شہریوں نے بہترین سہولتوں کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کرتےہوئے وزیرداخلہ کاشکریہ اداکیا اور کہا کہ بہت زبردست سہولت ملی ہے،آپ نے ہمارے لیے بہت آسانیاں پیدا کردی ہیں۔

محسن نقوی کی جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار جیت پر ٹیم کو مبارک باد

 وزیر داخلہ محسن نقوی نے بی آئی ایس پی کےتحت بائیو میٹرک کرانے میں خواتین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی متعلقہ حکام کو مسائل کے حل کے لیے ہدایات دیں۔

Back to top button