وزیرداخلہ محسن نقوی کی کوئٹہ آمد،شہداکےلواحقین سے ملاقات

بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال کے باعث وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔شہداکی نمازجنازہ کے بعدلواحقین سے ملاقات بھی کی۔

شہید فوجی جوانوں کےلواحقین سےملاقات کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی آبدیدہ ہوگئے۔

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ ہمارے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ہمارے بہادر جوانوں نے دہشتگردوں کا جرات اور عزم کے ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کیا۔انہوں نے مزید

کہاکہ ریاست ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور رہے گی، اور شہدا رسول اللہ ﷺ کے ساتھ اٹھیں گے، یہ ایک عظیم قربانی ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اپنے خطاب میں کہاکہ بلوچستان کے عوام شہدا کے خون کے مقروض ہیں۔ انہوں نے شہدا کے لواحقین سے وعدہ کیا کہ خون کے ہر قطرے کا حساب لیا جائے گا۔انہوں نے شہریوں اور شہدا کے لواحقین سے صبر اور حوصلے کے دامن مضبوطی سے تھامے رکھنے کی بھی تاکید کی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ بلوچستان کے عوام اور سیکیورٹی فورسز نہایت بہادر اور باہمت ہیں۔ ہمارے بہادر جوانوں نے دہشتگردوں کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائی کی، شہدا کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے حملے ناکام بناتے ہوئے اب تک 108 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے، جبکہ اس دوران 10 جوان بھی شہید ہوگئے ہیں۔

 

Back to top button