وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی مذمت

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن کلام پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے میں جام شہادت نوش کرنےوالے دونوں پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے حملے میں جام شہادت نوش کرنےوالے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا،شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
سینیٹر محسن نقوی کی زخمی پولیس اہلکار کی جلد صحتیابی کےلیے دعا کی اور کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے، پولیس کےبہادر جوانوں نے جان کا نذرانہ پیش کر کے دہشت گردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہاکہ خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتےہیں، شہداء قوم کا فخر ہیں اور ان کی عظیم قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
سکیورٹی اداروں کو دھمکیاں، عدالت نے سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو 34 سال قید کی سزا سنادی
یاد رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن پولیس چوکی پر دہشت گردوں کےحملے میں پولیس اہلکار اور محکمہ کسٹم کا ایک کارکن شہید ہوگیا، شدید دھند اور اندھیرےکا فائدہ اٹھاتےہوئے حملہ آوروں نے رات گئے چوکی کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی،حملے میں دو پولیس اہلکار اور ایک کسٹم ورکر شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس اہلکار اور کسٹم اہلکار موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے جب کہ دوسرے پولیس اہلکار کو تشویش ناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
