وزیر داخلہ محسن نقوی کا ریگی آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے پشاور کے علاقے ریگی میں فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر پولیس اور سی ٹی ڈی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھاکہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور خیبرپختونخوا پولیس کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی میں 18 مقدمات میں انتہائی مطلوب بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا،جو ملکی سلامتی کےخلاف مذموم عزائم رکھتے تھے۔
سینیٹر محسن نقوی نے کہاکہ سی ٹی ڈی اور خیبرپختونخوا پولیس نے دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بناکر یہ ثابت کردیا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کا خاتمہ ملک کے امن کےلیے ایک بڑی کامیابی ہے اور اس کےلیے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
پشاور میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشن میں حصہ لینےوالے تمام اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت،جرات اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے انہیں قومی ہیرو قرار دیا۔
