عالمی دفاعی نمائش انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن اینڈ آئیڈیاز 2024 کا آغاز

سندھ کےدارالحکومت کراچی میں 4 روزہ عالمی دفاعی نمائش انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن اینڈ سیمینار(آئیڈیاز) 2024 کا آغاز ہوگیا۔
4 روزہ عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز2024 کے پہلےروز وزیر دفاع خواجہ آصف نے خطاب کرتےہوئےکہا کہ نمائش میں شریک تمام معززمہمانوں کوخوش آمدید کہتا ہوں،دنیا بھر سے آئے مندوبین نمائش سےبہترین فائدہ اٹھائیں گے۔
انہوں نےکہاکہ پاکستان ایک ذمہ دارملک ہے، پاکستان دنیابھر میں قیام امن کے لیےاپنا منفرد کردارادا کررہا ہے، نمائش میں تکنیکی معاملات سمیت اہم امورپرغورہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معیشت مثبت اعشاریوں کی جانب گامزن ہے،ملک میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کے لیے بے پناہ مواقع موجودہیں، پاکستان کی دفاعی صنعت فروغ پارہی ہے۔
آئینی بینچ : آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق درخواست پر اہم فیصلہ جاری
علاقائی امن اورسماجی و اقتصادی ترقی کے لیے رابطوں کا فروغ ضروری ہے، پاکستان مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے۔
سال 2000 میں پہلی بارانٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن اینڈ سیمینار (آئیڈیاز) کا آغاز کیا گیا اور تب سے اب تک اس کا انعقاد مستقل بنیادوں پر ہورہا ہے۔
ملک کی سب سے بڑی دفاعی نمائش کی میزبانی کے لیے ایک بار پھر کراچی کا انتخاب کیا گیا ہےاور 12ویں آئیڈیاز 19 سے 22 نومبر تک منعقد کی جارہی ہےجو خطے میں دفاعی سازو سامان کی نمائش کا سب سے بڑا فورم بن گیا ہے۔
واضح رہے کہ دفاعی نمائش کے پیش نظر محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے کراچی میں 4 روز کےلیے ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لیے شاہراہ فیصل اور کارساز کےاطراف تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے،تاہم آج نمائش کے پہلے روز صبح کے اوقات میں ان علاقوں میں شدید ٹریفک جام دیکھا گیا جس کے باعث تعلیمی اداروں اور دفاترجانے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔
