امریکا کا سیلاب متاثرین کیلئے مزید 1کروڑ 60لاکھ ڈالرز امدادکااعلان

امریکا نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں خوراک کے بحران پر قابو پانے کے لیے مزید ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالرز سے زائد کی امداد کا اعلان کر دیا۔
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر یو ایس ایڈ اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے دیگر حکام کے ہمراہ خیرپور کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔
امریکی سفیر نے کہاکہ خوراک کا سنگین بحران دیکھا ہے ۔16 لاکھ سے زائد بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں۔اس کمی کو پورا کرنے کے لیے امریکا نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کے لیے مزید ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالرز سے زائد کی امداد کا اعلان کیا ہے۔