مالدیپ کا بھارتی فوج کو ملک سے نکلنے کاحکم

بھارت اور مالدیپ کے تعلقات میں کشیدگی، مالدیپ کےصدر محمد معیزو نے بھارت کو اپنی فوجیں مالدیپ سے نکالنےکا الٹی میٹم دے دیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مالدیپ نے کہا ہےکہ بھارت مالدیپ کے علاقے سے بھارتی فوجیوں کو 15 مارچ تک واپس بُلالے۔
مالدیپ کے صدر محمد معیزو کے سیکرٹری کا کہنا ہےکہ صدر محمد معیزو کی پالیسی کے تحت بھارتی فوجی مالدیپ میں نہیں رہ سکتے۔
صدر منتخب ہونے کے بعد محمد معیزو نے اپنے پہلے دورے کے لیے روایت سے ہٹ کر بھارت کے بجائے ترکی اور چین کا انتخاب کیا تھا اور بھارت سے باضابطہ طور پر اپنے ملک سے بھارتی فوجی اہلکاروں کو واپس بلانے
کی درخواست کی تھی۔
