حماس کے ساتھ جنگ کی صورتحال،اسرائیلی وزیراطلاعات مستعفی

حماس کے حملوں کے بعد اسرائیل میں ہیجانی صورتحال برقرار ہے، اسرائیلی وزیر اطلاعات گالیت ڈسٹل اچانک مستعفی ہوگئی۔ پوسٹ پر اپنے مستعفی ہونے سے متعلق بیان میں اسرائیلی وزیر اطلاعات گالیت ڈسٹل نے لکھا کہ رواں ہفتے کے آغاز میں انفارمیشن سسٹم کے سربراہ نے وزارت خارجہ کے امور کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر اسرائیل کے ریاستی معاملات کی اطلاعات کی سرگرمیوں کی ذمہ داریاں بھی منسٹری آف ڈائسپورہ کو سونپ دی تھیں۔
گالیت ڈسٹل نے مزید لکھا کہ جب میں بے اختیار وزارت اطلاعات کو دیکھتی ہوں جس سے وہ اختیارات بھی واپس لے لیے گئے جو اسے شروع میں دیے گئے تھے تو ایمانداری سے اعتراف کرنا پڑتا ہے کہ اس وزات کا ایک دن چلانا بھی
امریکی کسان نے سب سے وزنی کدو کاشت کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا
اسرائیلی خزانے کیلئے نقصان ہے۔
