اسرائیلی وزیراعظم کا کورونا کا شکار، خود کوقرنطینہ کرلیا
اسرائیل کے وزیراعظم نفتالی بینیٹ کورونا کا شکار ہوگئے، معمولی علامات پران کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا۔ وہ اپنی ذمہ داریاں گھر سے ہی انجام دیتے رہیں گے۔ وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے گزشتہ روز شام کو امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے بھی ملاقات کی تھی جس کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آگیا ہے تاہم ان کی طبیعت بہتر ہے۔
قوم چوروں لٹیروں کو این آراونہ دینے کا فیصلہ کرچکی
یاد رہے کہ اسرائیل میں کورونا وبا کے بعد سے سخت کورونا لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا اور مہلک وائرس پر قابو پانے کا دعویٰ بھی کیا گیا تھا تاہم کورونا کے نئی شکل نے زور پکڑنا شروع کردیا تھا جس پر بوسٹر ڈوز کی مہم چلائی گئی تھی، بوسٹر ڈوز کی مہم کو کامیاب ترین قرار دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے گزشتہ برس کے آخر میں پریس بریفنگ کے دوران اپنا ماسک اتار کر ملک بھر میں کورونا پابندیوں کے خاتمے کا علان بھی کیا تھا۔
خیال رہے کہ اسرائیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ مجموعی طور پر اس مہلک وائرس سے ہونے والے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار 460 ہوگئی ہیں۔