دو بچوں کے بعد جولین اسانج کی جیل میں منگیتر سے شادی

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے بالآخر لندن کی بیلمارش جیل میں اپنی منگیتر سٹیلا مورس سے شادی کر لی ہے جہاں ان کو کئی برسوں سے قید رکھا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جولین اور سٹیلا مورس کے شادی سے پہلے ہی دو بیٹے پیدا ہو چکے ہیں۔ سٹیلا کے مطابق وہ تب حاملہ ہوئیں تھیں جب جولین لندن میں ایکواڈور کے سفارتخانے میں رہ رہے تھے۔ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جولین اسانج کی درخواست پر جیل کے گورنر نے دونوں کو شادی کی اجازت دی۔ جنوبی افریقہ میں پیدا ہونے والی سٹیلا مورس پیشے سے وکیل ہیں۔

یاد رہے کہ اسانج کی عمر 50 برس ہے اور وہ امریکہ کی جانب سے جاسوسی کے الزامات کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

2006 میں وکی لیکس کے باقاعدہ آغاز کے بعد سے اب تک جولین ہزاروں خفیہ دستاویزات شائع کر کے مشہور ہو چکے ہیں۔ یہ خفیہ معلومات فلم انڈسٹری سے لے کر قومی سلامتی اور جنگوں سے متعلق رازوں پر مشتمل ہیں۔ 2010 میں وکی لیکس نے امریکہ کے ایک جنگی ہیلی کاپٹر سے بنائی گئی ویڈیو نشر کی جس میں عراق کے شہر بغداد میں شہریوں کو ہلاک کرتے ہوئے دیکھایا گیا تھا۔ جولین 2019 سے بیلمارش کی جیل میں قید ہیں۔

ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے انھیں لندن میں ایکواڈور کے سفارتخانے سے حراست میں لیا تھا۔ اسانج سویڈن حوالگی سے بچنے کے لیے 2012 سے لندن میں ایکواڈور کے سفارت خانے میں مقیم تھے کیونکہ سویڈن میں انھیں جنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنا ہے۔

انھوں نے ہمیشہ ان الزامات کی تردید کی اور پھر آخرکار سویڈن کے عوامی استغاثہ نے جولین اسانج کے خلاف ریپ کے الزام کی تحقیقات ختم کرنے کا اعلان کیا۔

وکی لیکس سامنے لانے کے بعد اسانج میڈیا کی آزادی کی علامت کے طور پر سامنے آئے ہیں، انہوں نے واشنگٹن پر الزام لگایا تھا کہ اس کی جانب سے رپورٹنگ روکنے کی کوشش کی گئی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر میں امریکہ کے قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو ساری زندگی جیل میں گزارنے کو تیار ہوں،

حلیمہ سلطان کے پاکستانی مداح زیر جامہ پہننے پر ناراض

اسانج کے ناقدین کا کہنا ہے کہ اسانج نے بغیر کسی احتیاط کے خفیہ معلومات افشا کر کے غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ کچھ عرصہ پیشتر اسانج اپنی حوالگی کے خلاف کیس جیت گئے تھے، ان کے وکلا نے عدالت کو بتایا تھا کہ اگر انہیں امریکہ بھیجا گیا تو یہ خودکشی کے مترادف ہوگا، اس کے جواب میں امریکی حکومت نے کہا تھا کہ اسانج کو اعلیٰ حفاظتی میں قید تنہائی میں نہیں رکھا جائے گا۔

Julian Assange marries fianc in prison having two children ] video

Back to top button