روس نے امریکی صدر کے ملک میں داخلے پرپابندی لگا دی

روس نے امریکی صدر کے ملک میں داخلے پرپابندی لگا دی ہے. تفصیلات کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے امریکی ہم منصب صدر جو بائیڈن کے روس میں داخلے پرپابندی عائد کر دی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین پر حملے کے نتیجے میں امریکہ نے روس پر مختلف قسم کی پابندیاں عائد کی تھیں جس کے رد عمل کے طور پر روس نے بھی امریکی صدر جو بائیڈن کے روس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے علاوہ دیگر اعلیٰ امریکی عہدیدار جن میں وزیرخارجہ انٹونی بلنکن، وزیردفاع لائیڈ آسٹن کے نام شامل ہیں ان پربھی روس میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ علاوہ ازیں سی آئی اے کے چیف ولیم برنز، قومی سلامتی مشیرجیک سلیوان اور سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن پر بھی روس میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے.

نیٹو اور روس کے درمیان جھڑپ تیسری عالمی جنگ ہوگی

روسی حکام کا کہنا ہے کہ اعلیٰ امریکی عہدیداران پر پابندی امریکی پابندیوں کے رد عمل کے طور پر لگائی گئی ہیں. واضح رہے کہ اس سے قبل امریکہ کی جانب سے ایک روسی جج سمیت 4 روسی شخصیات اور ایک کمپنی پر پابندیاں عائد کی گئی تھی.

Back to top button