سعودی اور چینی حکام کا ٹیلی فونک رابطہ

 سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان اور چینی صدر کے درمیان گفتگو میں دونوں ممالک کے تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا جب کہ سعودی ولی عہد نے ایران سعودیہ تعلقات میں پیشرفت میں چین کےکردارکو سراہا۔

سعودی میڈیا کے مطابق چینی صدر نے جی سی سی ممالک اور مشرق وسطیٰ سے روابط میں سعودی کردارکوسراہا جب کہ دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پربھی بات کی۔

اسلام آباد پولیس کے خیرسگالی سفیر مقرر

Back to top button