سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کاویزے جاری کرنے پر اتفاق

سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد دونوں ملکوں وزرائے خارجہ نے 7 برس بعد چین میں اہم ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان پروازیں بحال اور شہریوں کو ویزا کی سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

عرب نیوز پاکستان کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کی طرف سے پروازیں بحال کرنے اور عمرہ کے لیے ویزے جاری کرنے کا فیصلہ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود اور ایرانی ہم منصب حسین امیرعبداللہیان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد کیا گیا ہے۔چینی وزیر خارجہ کی میزبانی میں ہونے والی ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔

معذور بھکاری کو جواب نہ دینے پر پریتی زنٹا کو شدید ٹرولنگ کا سامنا

Back to top button