ریاستی انتخابات ،بی جے پی نے 3ریاستوں میں کامیابی حاصل کرلی

بھارت کی پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں حکمران ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی نے تین ریاستوں میں کامیابی حاصل کرلی۔
بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق حکمران جماعت بی جے پی نے چھتیس گڑھ اور راجستھان کا کنٹرول کانگریس سے واپس لے لیا جبکہ مدھیہ پردیش میں ریکارڈ پانچویں مرتبہ کامیابی حاصل کرلی۔
ریاست تلنگانہ میں کانگریس نے بھارتیہ راشٹریہ سمیتی (بی آر ایس) کو شکست دے کر میدان مار لیا۔
