سعودی عرب میں پہلا روزہ 2 اپریل کو ہوگا

سعودی عرب میں رمضان کا چاند یکم اپریل کو نظر آنے کا امکان ہے اور پہلا روزہ 2 اپریل بروز ہفتے کو ہوگا۔
ڈاکٹر الابراہیمی کا کہنا ہے کہ عرب سمیت زیادہ تر اسلامی ممالک میں اسی تاریخ سے رمضان شروع ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے بتایا کہ رمضان کے آغاز میں روزہ 13 گھنٹے 40 منٹ کا ہوگا لیکن اس کا دورانیہ 14 گھنٹے تک پہنچ جائے گا اور آخر میں روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے 20 منٹ کا ہوگا۔
چین نے روس یوکرین کشیدگی کا ذمہ دار نیٹو کو ٹھہرا دیا
عید الفطر سے متعلق ڈاکٹر الابراہیمی کا کہنا تھا کہ عیدالفطر 2 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔
