امریکہ اور اسرائیل کے ایران مخالف اعلامیے پر دستخط
امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران مخالف مشترکہ اعلامیے پر دستخط کردیے گئے جس کے مطابق ایران کوجوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کا عزم ظاہر کیا گیا ۔
بین الاقوامی میڈیاکے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کے دورہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی وزیراعظم یائرلاپڈ سے ملاقات کی صورتحال سامنے آئی ہےجس میں امریکی صدر اور اسرائیلی وزیر نے ایک مشترکہ اعلامیے میں ایران مخالف مؤقف کا اعادہ کیا۔
لیفٹیننٹ کرنل لئیق کواغوا کے بعد شہیدکردیا گیا
بین الاقوامی میڈیا الجزیرہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا اپنے پاس دستیاب ’قومی طاقت کے تمام عناصر‘ کو استعمال کرے گا تاکہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روک سکے، مشترکہ اعلامیہ میں واشنگٹن کی جانب سے اسرائیل کو امریکی فوجی امداد جاری رکھنے کا عزم بھی شامل ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ایران کو جوہری طاقت بننے سے روکنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ اگر تہران کو خبرہوجائے کہ عالمی برادری کے خلاف طاقت کا استعمال کرے گی، اس دوران جوبائیڈن نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے سفارت کاری بہترین طریقہ ہے لیکن انھوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کی ’ضمانت‘ دیتے ہیں۔