سیکنڈز میں رنگ بدلنے والی کار متعارف

امریکہ میں معروف کمپنی بی ایم ڈبلیو نے سکینڈز میں رنگ تبدیل کرنے والی کار متعارف کروا دی ہے، جو صرف چند سیکنڈ میں اپنا رنگ تبدیل کرسکتی ہے۔
’’آئی ایکس فلو‘‘کہلانے والی اس کار کے رنگ میں وہی ’ای اِنک‘ (برقی روشنائی) شامل ہے جو پچھلے کئی سال سے ’ایمیزون کنڈل‘ اور دوسرے ای بُک ریڈرز میں استعمال ہو رہی ہے۔
ای اِنک کو کار پر کیے جانے والے رنگ و روغن میں اس طرح شامل کرنا کہ وہ خراب نہ ہو تاکہ ضرورت پڑنے پر ای اِنک کی رنگت تبدیل کی جا سکے، دونوں ہی اپنی اپنی جگہ بہت مشکل کام تھے۔
آسٹریلوی تاجر روبوٹ خاتون سے شادی کا خواہشمند
اس سب کے باوجود ’’بی ایم ڈبلیو آئی ایکس فلو‘‘ صرف سفید سے سیاہ یا سیاہ سے سفید رنگ ہی تبدیل کرسکتی ہے کیونکہ اب تک ای اِنک صرف ان ہی رنگوں میں دستیاب ہیں۔
