استری سے جلے ڈیزائن کی شرٹ متعارف

عالمی فیشن برانڈ ویٹی مینٹس نے اپنی تازہ ترین تخلیقات میں ایک انوکھا قدم اٹھاتے ہوئے ایسی شرٹ متعارف کروائی ہے جس پر ’’آئرن برن‘‘ یعنی استری کے جلے نشان کی تصویر کشی کی گئی ہے۔

اس منفرد ڈیزائن نے فیشن کے شوقین افراد میں بحث کو جنم دیا ہے۔ جبکہ اس شرٹ کی قیمت تقریباً $1,139 (تقریباً 24 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) ہے، جس نے صارفین میں حیرت اور تجسس پیدا کردیا ہے۔

فیشن کی دنیا میں عالمی فیشن برانڈ ایسی شے کے ساتھ سامنے آئی ہے جس میں عام ٹی شرٹ یا بٹن ڈاؤن شرٹ کی نسبت کچھ نیا اور چیلنجنگ نظر آتا ہے۔

اس شرٹ پر جس طرح کا جلنے کا نشان دکھایا گیا ہے، اسے دیکھ کر پہلی نظر میں یہی لگتا ہے کہ یہ کپڑے کو استری کے دوران نقصان پہنچنے کا عکس ہے۔ مگر حقیقت میں یہ ایک خاص گرافک پرنٹ ہے جسے فیشن کے محاذ پر ایک آرٹسٹک تاثر کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

 

Back to top button