مچھروں کو تلف کرنے والی جالی متعارف
برطانیہ نے مچھروں کو تلف کرنے کے لیے ایک ایسی جالی متعارف کروائی ہے جوکہ اس حوالے سے کارآمد ہے، اس جالی سے بنائی گئی مچھر دانی میں مچھر بے بس ہو جاتے ہیں جس سے ملیریا اور مچھروں سے جڑی دیگر بیماریوں کی تعداد میں نمایاں کمی ہوتی ہے۔
تحقیق کے مطابق روایتی مچھردانیوں میں ایسی دوا لگی ہوتی ہے جو مچھروں کے اعصابی نظام کو متاثر کرتی ہے ،جالی میں مچھر پھنس کر بے بس ہوجاتے ہیں۔
آوازکی لہروں سے گردوں کی پتھریوں کا کامیاب تجربہ
تنزانیہ میں دو برس تک اس مچھردانی کی آزمائش کی گئی ہے۔ مطالعے میں کل 39000 گھرانوں میں اسے لگایا گیا اور 6 ماہ سے 14 برس تک کے 4500 بچوں کا مطالعہ کیا گیا۔ مچھر دانی میں دو طرح کی مچھر مار ادویہ یعنی کلورفیناپائر اور پائرتھروئڈ لگائی گئی تھیں۔ دونوں ادویہ لانگ لاسٹنگ انسیکٹی سائڈل نیٹ (ایل ایل آئی این)نامی مچھر دانی میں لگائی گئی تھی۔