اے آئی نیل پالش کٹ متعارف

امریکا کی ایک کمپنی آئی پالش نے مصنوعی ذہانت سے لیس ایسا نیل پالش کِٹ متعارف کرایا ہے جو چند ہی سیکنڈز میں ناخنوں کا رنگ تبدیل کر سکتا ہے۔
خوبصورتی اور ٹیکنالوجی کے امتزاج نے ایک نئی سطح حاصل کر لی ہے، جہاں اب ناخنوں کا رنگ تبدیل کرنا بھی کسی جادو سے کم نہیں رہا، اب نیل پالش خریدنے پر پچھتاوے کا دور ختم ہو چکا ہے، کیونکہ ناخنوں کا رنگ بدلنا محض چند لمحوں کا کام رہ گیا ہے۔

اس جدید کِٹ کی مدد سے دن، شام یا کسی تقریب کے لیے نیل پالش کا انتخاب اب مشکل نہیں رہا، نیلا ہو، سرخ یا کوئی اور شیڈ صارفین بغیر نیل پالش ریموور استعمال کیے اور سوکھنے کا انتظار کیے بغیر فوراً رنگ تبدیل کر سکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق یہ پریس آن ایکریلک ناخن ایک اسمارٹ موبائل ایپ کے ذریعے کنٹرول کیے جاتے ہیں، جنہیں 400 سے زائد رنگوں میں بدلا جا سکتا ہے، ناخن ایک خصوصی ڈیوائس، جسے میجک وینڈ کہا جاتا ہے میں رکھے جاتے ہیں جہاں چند لمحوں میں رنگ واضح طور پر تبدیل ہو جاتا ہے۔

Back to top button