بریسٹ کینسر کوشناخت کرنے والا اے آئی بلڈ ٹیسٹ متعارف

حال ہی میں سائنس دانوں نے اے آئی پر مبنی ایک جدید اسکریننگ ٹیسٹ متعارف کرایا ہے جو کہ خون کا معائنہ کرکے چھاتی کے کینسرکاابتدائی مرحلے میں ہی پتہ لگا سکتا ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ نیا اے آئی اسکریننگ کا یہ طریقہ جو لیزر کوبھی استعمال کرتا ہے، بریسٹ کینسر کے ابتدائی مرحلے میں مریضوں کی شناخت کرنےوالا اپنی نوعیت کا پہلا طریقہ ہے۔

یہ ٹیسٹ خون کے نمونے میں ان باریک تبدیلیوں کی نشاندہی کرتی ہے جو بیماری کے ابتدائی مراحل کے دوران رونما ہوتی ہیں جو موجودہ ٹیسٹوں سے پتہ نہیں چل سکتیں۔

ایڈنبرا یونیورسٹی کےمحققین کا کہنا ہےکہ یہ نیا طریقہ بیماری کا جلد پتہ لگانے اور نگرانی کو بہتر بنا سکتا ہےاور کینسرکی متعدد شکلوں کی اسکریننگ ٹیسٹ کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔

چھاتی کے کینسرکےعام معیاری ٹیسٹ جو موجود ہیں، ان میں جسمانی معائنہ، ایکس رے، الٹراساؤنڈ اسکین یا چھاتی کے ٹشوز کےنمونےکا تجزیہ جسے بایپسی کہاجاتا ہے، شامل ہیں۔

جبکہ ابتدائی طور پرمرض کاپتہ لگانے کے موجودہ طریقوں میں متاثرہ افراد کی کی عمر،ان کا خطرے سے دوچار افراد میں شامل ہونا یا عام اسکریننگ شامل ہے۔

Back to top button