ٹرمپ کی دھمکی کے بعدایران نے مذاکرا ت روک دیئے،امریکی اخبارکادعویٰ

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ٹرمپ کی دھمکیوں کےبعدامریکا سے مذاکرات روک دیے اور جنگ بندی بات چیت سے بھی انکار کردیا۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کو فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

تین سینئر ایرانی عہدیداروں نے امریکی اخبار سے گفتگو کی اور کہا کہ ایران نے پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ وہ جنگ بندی کی بات چیت میں مزید شامل نہیں ہوگا۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ایران نے ٹرمپ کی دھمکی کے بعد امریکا کے ساتھ براہِ راست رابطے معطل کیے ہیں۔

ادھر امریکی محکمہ خارجہ نے بحرین میں امریکی شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے۔

اس سے قبل برطانوی خبر ایجنسی نے سینئر ایرانی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے امریکا کے ساتھ کسی بھی عارضی جنگ بندی کو مسترد کردیا ہے۔

سینئر ایرانی ذرائع کا کہنا تھا کہ تہران نے امریکا کے بات چیت کے لیے پیشگی شرائط رکھی ہیں۔ ایرانی شرائط میں حملے روکنا، دوبارہ نہ ہونے کی ضمانت اور نقصانات کا معاوضہ ادا کرنا شامل ہے۔

 

Back to top button